the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
یہ عوامی جیت ہے ،عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت دستیاب رہیں گے ۔پی دیاکر کی میڈیا سے بات چیت ۔
ورنگل 24؍نومبر (اعتماد نیوز)لوک سبھاورنگل پارلیمانی ضمنی انتخاب میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدوار مسٹر پسنوری دیاکر نے تمام قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے اپنے مخالف کانگریس پارٹی کے امیدوار وسابق مرکزی وزیر سروے ستیا نارائنا کو 4,59,092کی اکثریت سے شکست دے دی ۔ جس میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر پسنوری دیا کر کو جملہ 6,140,74ووٹ حاصل ہوئے جبکہ کانگریس کے سروے ستیا نارائنا کو 1,55,957ووٹ حاصل ہوئے ،تلگو دیشم کے تائیدی بی جے پی امیدوار ڈاکٹر دیویا کو 1,30,043ووٹ ، وائی ایس آر سی پی کے نلہ سوریا پرکاش کو 23,336ووٹ اور سی پی ایم ،سی پی آئی کے تائیدی پروفیسر گالی ونودکمار کو 14ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ۔اس کے علاوہ اس مقابلہ میں جملہ 23،افراد انتخابی میدان میں تھے ۔ سیاسی مبصرین نے انتخاب سے قبل سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ٹی آر ایس اور کانگریس میں سخت مقابلہ ہے ۔ ٹی آر ایس کامیاب ہوگی لیکن سابقہ میجاریٹی نہیں مل پائے گی ۔تاہم پسنوری دیا کر نے تمام قیاس آرائیوں کے برخلاف 4,59,092ووٹو ں کی اکثریت سے فتح حاصل کرتے ہوئے ورنگل کی تاریخ میں ایک تاریخ رقم کرکے سارے تلنگانہ کے عوام کو حیران کردیا ۔ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر واکٹی کرونا نے دیاکر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں کامیابی کا سرٹیفکیٹ حوالہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ،ایم پی محبوب آباد ،تمام ارکان اسمبلی ،ضلع صدر ٹی آرایس رویندر راؤ ،سٹی صدر نریندر اور پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے گزشتہ ایم پی انتخابات میں تین لاکھ 92ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔لیکن دیاکر نے کڈیم سری ہری کا بھی ریکارڈ توڑ دیا اور ملک کے پانچویں شخص میں اپنا نام شامل کروایا ۔ ورنگل پارلیمانی حلقہ میں بادشاہ گر موقف رکھنے والے مسلمانوں کی اکثریت نے ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔جماعت اسلامی اور ایم پی جے کے ذمہ داروں ورنگل میں ایک خصوصی اجلاس کے ذریعہ یہ اعلان کیا تھا کہ انکی تائید ٹی آر ایس امیدوار کو ہی ہوگی۔کانگریس اور بی جے پی نے حکمراہ جماعت



پر سخت تنقید کی تھی لیکن ان کی تنقیدوں سے عوام پر کچھ اثر نہیں پڑا۔واضح رہے کہ ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخابات کا 21نومبر کو انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔اس پارلیمانی حلقہ میں ووٹرس کی تعداد جملہ15,09,671ہے ۔مرد رائے دہندوں کی تعداد75,72,31ہے جبکہ خواتین ووٹرس کی تعداد 75,22,93ہے اور زخنوں کی تعداد 147ہے ۔اس پارلیمانی حلقہ میں 7اسمبلی حلقہ جات ہیں ۔پارلیمانی انتخاب میں جملہ 69.09رائے دہی درج کی گئی ۔گزشتہ رائے دہی کے مقابلہ میں اس مرتبہ 7فیصد رائے دہی کم ہوئی ۔اس انتخاب میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں انتخابی نشان کے علاوہ امیدوار کی تصاویر رکھی گئیں تھیں ۔آج یعنی 24نومبر کو اینومامولہ مارکٹ میں صبح 8بجے سے ہی ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا ۔جس کے لئے 7ہالس قائم کئے گئے ۔ہر حال میں 14میزوں کو رکھا گیا ۔صبح سے ہی ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر ورنگل واکٹی کرونا ، اربن پولیس کمشنر سدھیر بابو ،رورل ایس پی امبر کشور جھا نے رائے شماری کی نگرانی کرتے رہے ۔کاؤنٹنگ علاقہ کا پولیس نے محاصرہ کرلیا تھا ۔پولیس کا زبردست انتظام کیا گیا ۔صبح پہلے راؤنڈ سے ہی ٹی آر ایس امیدوار تمام 7،اسمبلی حلقہ میں سب سے آگے رہے ۔دوسرے نمبر پر کانگریس اور تیسرے نمبر پر بی جے پی رہی ۔کانٹنگ ہال کے پاس پسنوری دیاکر ٹی آر ایس ایم پی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ورنگل پارلیمانی حلقہ کے عوام اور ریاستی وزراء بالخصوص ریاستی چیف منسٹر کے سی آر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ایک عام آدمی کو پارٹی کو ٹکٹ دیکر اور انتخابی خرچ دیکر بڑا احسان کیا جس کا وہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر پر بھروسہ کرتے ہوئے ورنگل کی عوام نے انہیں تاریخی کامیابی دلائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ان کا نصب العین رہیگا ۔وہ ہمیشہ عوام کے لئے دستیاب رہیں گے ۔اس ضمن میں پارٹی کارکنوں نے ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر آتش بازی کی ،ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام میں مٹھایاں تقسیم کیں ۔ورنگل میں ہر جگہ ٹی آر ایس کے کارکنوں میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین نے بھی زبردست جوش و خروش کا مظاہر کرتے ہوئے منڈی بازار اور ہنمکنڈہ چوراستہ میں پٹاخے پھوڑے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.